سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کو موقع ملا تو وہ کام کرکے جائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی-ننکانہ صاحب میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نوازشریف کا کہنا تھاکہ میری ہمت نہیں ٹوٹی آج بھی میری ہمت جوان ہے، آپ کودشمنی یہ تھی کہ میں نے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردی؟ ملک سے دہشت گردی کس نے ختم کی؟ امن کس نے بحال کیا ؟ملک کوایٹمی طاقت بنانے والے کو ہتھکڑی لگائی جاتی ہے؟انہوں نے سوال کیا کہ لوگوں کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟ کوئی یہ کہہ سکتا ہے ہے کہ آج کاپاکستان 2017 کےپاکستان سےبہترہے؟ ان کا کہنا تھاکہ ہم اس سارے نظام کوبدلیں گے، ہم مقامی وزیراعظم اور وہ ناکام وزیراعظم تھا-نواز شریف نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو خدمت کا موقع ملا توننکانہ صاحب کوماڈل سٹی بنائیں گے، دل کی بیماری کا اسپتال بنائیں گے، ن لیگ وہ کام کرکے جائے گی کہ تاریخ یاد رکھے گی-cpd



Leave a Reply