انتخابات 2024: مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا اعلان کردیا

8فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی، جبکہ چیئرمین مرکزی سیل مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔شاہد خاقان عباسی کی مری کہوٹہ کی نشست سے راجہ اُسامہ سرور کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا، گوجر خان سے راجہ جاوید اخلاص اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مقابلہ کریں گے، چک بیلی خان سے راجہ قمر الاسلام کو چوہدری نثار کے خلاف میدان میں اتار دیا گیا۔شیخ رشید کے مقابلے میں این اے 56 سے حنیف عباسی اور این اے 57 سے دانیال چوہدری کو ٹکٹ مل گیا، چکوال کے ایک حلقے سے طاہر اقبال اور دوسرے سے سردار غلام عباس کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا، ٹیکسلا سے غلام سرور خان کی نشست سے کسی ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا گیانارووال سے دانیال عزیز اور گجرات سے چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 50 سے ملک سہیل، این اے 51 سے راجا اسامہ سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 52 سے راجا جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجا قمر الاسلام، این اے 55 سے ملک ابرار احمد، این اے 56 سے حنیف عباسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔مسلم لیگ ن نے این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سےطاہر اقبال جبکہ این اے 59 سے سردار غلام عباس ، این اے 62 چوہدری عابد رضا، این اے 63 غضفر علی گل، این اے 65 چوہدری نصیر احمد سدھو کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 پر چوہدری نثارچیمہ، این اے 67 سائرہ افضل تارڑ، این اے 68 مشاہد رضا، این اے 69 ناصر اقبال بوسال، این اے70 میں چوہدری ارمغان سبحانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔این اے 71 میں خواجہ محمد آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان این اے 75میں چوہدری انورالحق ، این اے 76 احسن اقبال، این اے 77 چوہدری بشیر ورک اور این اے 78 پر خرم دستگیر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے لئے بھی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، صوبائی اسملبی کے حلقہ پی پی 1 سے جہانگیر خانزادہ، پی پی 2 سے افتخار احمد خان کو ٹکٹ جاری کیا، پی پی 3 سے حمید اختر، پی پی 4 سے شیر علی خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن نے پی پی 5 سے ملک اعتبار خان، پی پی 6 سے محمد بلال یامین پی پی 7 راجہ صغیر احمد اور پی پی 8 سے افتخار احمد کو ٹکٹ جاری کیا ہے، جبکہ پی پی 9 پر شوکت راجہ اور پی پی 10 پر چوہدری نعیم اعجاز مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 11 پر عمران الیاس چوہدری، پی پی 13سے ملک عمر فاروق، پی پی 14سے ملک افتخار احمد، پی پی 15 سے ملک منصور افسر کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 16 سے ضیا اللّٰہ شاہ، پی پی 17 سے راجہ عبدالحمید کو ٹکٹ جاری کیا ہے، اس کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن نے پی پی 18سے سجاد خان، پی پی 19 سے حاجی پرویز خان اور پی پی 20 پر سلطان حیدر علی خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔پی پی 21 پر تنویر اسلم ملک، پی پی 23 سے شہریار ملک، پی پی 25 چوہدری ندیم خادم اور پی پی 26 سے ناصر محمود للّٰہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہےمسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 35 پر وقار احمد چیمہ، پی پی 36 پر عدنان افضل چٹھہ پی پی 37 پر میاں شاہد حسنین پی پی 38 پر شیخ گلزار احمد، پی پی39 پر محمد عون جہانگیر اور پی پی 40 پر حمیدہ میاں، پی پی41 پر سیدطارق یعقوب کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 42 پر خالد محمود رانجھا، پی پی 43 چوہدری اختر عباس بوسال پی پی 44 پر عارف اقبال، پی پی45 طارق سبحانی پی پی 47 پر منشاءاللّٰہ بٹ، پی پی48 پر رانا لیاقت علی ، پی پی49 پر رانا محمد افضل، پی پی50 پر چوہدری نوید اشرف کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔پی پی 51 پر ذیشان رفیق، پی پی52 پر ارشد جاوید وڑائچ پی پی 53 پر رانا عبدالستار، پی پی 54 پر احسن اقبال پی پی56 پر منان خان، پی پی57 پر خواجہ محمد وسیم پی پی 58 پر بلال اختر خان، پی پی59 پر بلال فاروق تارڑ، پی پی60 پر معظم رؤف مغل، پی پی61 پر عمران خالد بٹ، پی پی 62 پر محمد نواز چوہان، پی پی63 پر محمد توفیق بٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 64 پر عمر فاروق ڈار، پی پی65 پر صاحبزادہ غلام فرید، پی پی66 پر قیصر اقبال سندھو، پی پی67 پر اختر علی خان، پی پی68 پر چوہدری محمد اقبال، پی پی 69 پر عرفان اقبال گجر اور پی پی70 پر امان اللّٰہ وڑائچ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ سلم لیگ ن نے فیصل آباد ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست بھی جاری کردی، این اے 93 پر محمد رضا بخاری، این اے 94 پر قیصر احمد شیخ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔این اے95 پر آزاد علی تبسم، این اے97 علی گوہر خان، این اے 98 پر چوہدری شہباز بابر، این اے 99 پر محمد قاسم فاروق، این اے 100 پر رانا ثنا اللّٰہ، این اے101 پر عرفان منان اور این اے 102 پر چوہدری عابد شیر علی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔این اے 103 پر حاجی اکرم انصاری، این اے 104 پر راجا ریاض احمد، این اے 105 پر چوہدری خالد جاوید، این اے 106 پر جنید انور چوہدری، این اے107 پر چوہدری اسد الرحمان، این اے 108 پر فیصل صالح حیات، این اے 110 پر آصف معاویہ کو پارٹی ٹکٹ ملا ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 94 پر مہر شاہ بہرام برال، پی پی95 پر محمد الیاس، پی پی97 پر ثقلین انور سپرا، پی پی99 پر شعیب ادریس، پی پی 102پر جعفر علی ہوچا، پی پی 103 پر محمد صفدر شاکر، پی پی 104 پر عارف محمود گل، پی پی 105 پر راؤ کاشف رحیم کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی پی 107 پر خالد پرویز گل، پی پی 108 پر محمد اجمل، پی پی 109 چوہدری ظفر اقبال ناگرہ، پی پی 111 پر چوہدری فقیر حسین ڈوگر کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔Copied

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*