ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع-نواز شریف لاہور اور مانسہرہ ‘شہبازشریف لاہور اور کراچی سے الیکشن لڑینگے-عمران خان تین حلقوں لاہور‘ میانوالی اور اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگیا جبکہ عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ (مساوی مواقع ) دینے کے احکامات جاری کردیئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان تین حلقوں لاہور‘ میانوالی اور اسلام آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لاہور اور مانسہرہ ‘شہبازشریف لاہور اور کراچی‘ آصف علی زرداری نوابشاہ‘ بلاول بھٹو لاڑکانہ جبکہ فضل الرحمٰن ڈیرہ اسماعیل خان سے میدان میں اتریں گے۔ نواز شریف لاہور کے این اے 130 اور این اے 15 مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے جبکہ شہباز شریف لاہور کے این اے 123 اور اس کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 158 کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔شہباز شریف نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے بھی کاغذات وصول کرلیے‘ مریم نواز این اے 119 کے ساتھ ساتھ اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے لئے الیکشن لڑیں گی۔ حمزہ شہباز این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لیں گے‘ آصف زرداری نواب شاہ ‘ بلاول لاڑکانہ جبکہ فضل الرحمان اور فیصل کنڈی این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے میدان میں اتریں گے۔رانا مبشر اقبال نے این اے 124سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ نذیر چوہان نے پی پی 162سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیےعبدالعلیم خان نے این اے 119، پی پی 149اور پی پی 150‘شعیب صدیقی نے این اے 119‘شفقت محمود نے این اے 128‘ ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 174اور میاں اسلم اقبال نے پی پی 171سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ سیالکوٹ سے خواجہ آصف نے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ سیالکوٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی این اے 70 سے کاغذات وصول کیے ہیں۔ پی ایس 37 نوابشاہ سے ڈاکٹر عذرا پیچوہو الیکشن لڑیں گی‘ خیرپور سے غوث علی شاہ اور قائم علی شاہ نے کاغذات وصول کیے جبکہ پیر صدر الدین شاہ، نفیسہ شاہ، نواب خان وسان نے بھی خیر پور سے ہی کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔سکھر سے خورشید شاہ، نعمان اسلام شیخ، ناصر شاہ نے کاغذات وصول کیے، بدین سے فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سابق ایم پی اے حسنین مرزا نے کاغذات وصول کیے۔ لسبیلہ سے جام کمال‘ صالح بھوتانی اور اسلم بھوتانی کے کاغذات وصول کیے گئے، جہانگیر ترین کی بیٹی مہر خان ترین نے این اے 155 اور پی پی 227 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ مظفرگڑھ سے جمشید دستی نے این اے 175 اور 176 کیلئے کاغذات حاصل کرلیے۔cpd..

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*