سائفر کیس اور 190 ملین پاؤنڈز اور القادر ٹرسٹ کیس میں اہم پیش رفت -خان کی تین سال تک رہائی مشکل- خان گیا تو گیا بلا بھی گیا- گوہر علی خان کی نامزدگی پر اعتراضات -پی ٹی آئی عملا زرداری کے حوالے-یوتھیو کا بیانیہ تبدیل، فوج زندہ باد کے نعرے-شیر افضل مروت غدار قرار

190 ملین پاؤنڈز اور القادر ٹرسٹ کیس میں ا ہم پیش رفت ہوئی ہے اور سائفر کیس کے متعلق نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے اور خان کے آئیندہ تین سال تک جیل سے باہر آنے کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں -تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن انتشار کا شکار ہو گئے ہیں-انصاف لائرز فورم نے انتخابات کی شفافیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے-لگتا ہے کہ یوتھیوں سے خان بھی گیا اور بلا بھی -پارٹی کے نظریاتی کارکنان کو گوہر علی خان کی نامزدگی پر اعتراضات ہیں-گوہر علی ایک دھیمے مزاج کے شخص ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے بہتر رابطہ کاری کیلئے ان کو آگے لایا گیا-یہ پہلے یپلز پارٹی کے جیالے تھے اور ان کا تعلق اعتزاز احسن کے چیمبر سے ہیں-لگتا ہے کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے حوالے کر دی گئی ہے-خان چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ازخود دستبردار ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ ایک وکیل کے حوالے کردی ہے- اس سے ظاہرہوتا ہے کہ اب پی ٹی آئی میں نہ کوئی سیاستدان رہا اور نہ ہی مخلص کارکن – اب یہ وکلا کے ایک گروپ کی جماعت بن گئی جن میں اختلافات کی اطلاعات بھی ہیں-شنید یہ بھی ہے کہ اب ان میں بھی بٹوارہ ہوگا اور دیگر گروپ اور دھڑے بندی ہوگی-شیرافضل مروت نے کے ایک جلسہ میں فوج زندہ باد کے نعرے لگے ہیں-شیر افضل کا کہنا ہے کہ یہ نعرے عمران خان کے کہنے پر لگائے گئے ہیں کیونکہ خان صاحب اب تحریک انصاف پر فوج مخالف چھاپ مٹانا چاہتے ہیں-پارٹی کے بعض حلقے اب شیر افضل کو پلانٹڈ کہہ رہے ہیں اور اسے غدار قرار دیا جا رہا ہے-

الطاف چودھری
01.12.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*