–
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 10 سال کی سزا اور جرمانے سے بری کردیا ہے-اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ معاملات کو اللّٰہ پر چھوڑا تھا- اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے-نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ العزیزیہ ریفرنس معاملہ بھی اللّٰہ پر چھوڑا ہوا ہے- ایم کیو ایم الیکشن ملتوی کروانے کی درپے ہے-اس نے پاکستان آئین میں ترمیم کی تجاویز پیش کردی ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ جب تک آئین میں ترامیم نہیں ہوتیں اس وقت تک الیکشن ملتوی کردئے جائیں-کہا جا رہا ہے کہ الیکشن کا انعقاد شاید اکتوبر نومبر سے پہلے نہ ہو سکے گا-اس وقت ملکی معیشت کی حالت قدرے بہتر ہے-ڈالر کے مقابلے میں روپئے کی قدر بڑھ رہی ہے-سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے جس میں ملک کے تجارتی خسارے میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے-نگران حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ترجیع ملک کو معاشی گرداب نکالنا ہے-اسلئے بعض معاشی دانشوروں کا خیال ہے کہ اس وقت الیکشن کا انعقاد موزوں نہیں ہے-
الطاف چودھری
29.11.2023


Leave a Reply