نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ملتوی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کی۔اس دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ نیب کی پراسیکیوشن ٹیم ، وکلائے صفائی امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ بھی عدلت میں پیش ہو ئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے وکلائے صفائی سے استفسار کیا کہ آپ کو دلائل کیلئے کتنا وقت درکار ہے، کتنے گھنٹوں میں دلائل مکمل کر سکتے ہیں۔ نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ شریک ملزمان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے، ہماری طرف سے دلائل میں شاید آدھا گھنٹہ لگے گا۔cpd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*