جمہوریت انتخابات مہنگائی غنڈہ گردی اور بنیادی ضروریات سے محروم غریب و لاچار عوام

جمہوریت انتخابات مہنگائی غنڈہ گردی
اور بنیادی ضروریات سے محروم غریب و لاچار عوام-

ملک میں افراتفری ہے-مہنگائی کا اذدھام ہےاور ملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے-رشوت ستانی اور لاقنونیت بڑھ گئی ہے اور غنڈے موالی گلیوں کوچوں میں دندناتے پھر رہے ہیں اور شریف شرفاء کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں -پولیس رشوت خور ہے اور جج اوباش اور نا اہل ہیں جنہوں نے عدالتوں کو رنڈی خانے بنایا ہوا ہے- جو جتنا زیادہ مال لگاتا ہے اتنا ہی انصاف کا ترازو اس کی طرف ہی جھکتا ہے-جب تک عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا اور عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کا حصول ممکن نہیں بنایا جاتا اس وقت تک ملک خوشحال ترقی یافتہ نہیں بن سکتا-المیہ یہ ہے کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں عوام کی جان اور مال کچھ بھی محفوظ نہیں رہا ہے – اسٹریٹ کرائمز میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے- لاہور میں رواں سال کے دوران معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 161واقعات پیش آئے جن میں سے 153مجرمان کو گرفتا ر کیا گیا ہے-جب تک ان سفاک افراد کونشانِ عبرت نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک یہ گھناونا جرم ختم نہیں ہو گا- وفاقی وزارتِ انسانی حقوق کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ5سال میں 15ہزار خواتین کوجنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے- لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ان افسوسناک واقعات کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے-پاکستان میں روزانہ اوسطاً 10خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے مگر مجرمان قانون کی گرفت سے باہر ہیں-ملک میں شرح غربت 35.7فیصد ہو چکی ہے- سیلاب کے بعد پاکستان کے 90 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں جبکہ اس سے پہلے یہ تعداد 58لاکھ افراد پرمشتمل تھی-8 فروری کو ملک میں انتخابات ہو رہے ہیں-پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ اپنے اپنے نئے منشور کے میدان میں اتریں گی-اسطرح جماعت اسلامی ، جمیت علماء اسلام اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی اپنا منشور پیش کریگی – کوئی روٹی کپڑا اور مکان اور کوئی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگائے گا -کچھ جماعتیں اسلام کے نام پر عوام کو بیوقوف بنائینگی – عوام پچھلے چھہتر سال سے بنیادی ضروریات سے محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں -لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے-غریب کے لئے نا تو روٹی دال ہے نا سکول اور نا ہی قلم کتاب ہے-عوام کو اپنا ووٹ کاسٹ کرتے وقت شریف النفس اور تعلم یافتہ افراد کا انتخاب کرنا ہو گا ناکہ ان پڑھ گنوار اور غنڈے موالیوں کو- اسی میں عوام اور ملک کی فلاح ہے ورنہ اگلے سو سال بھی عوام بنیادی ضروریات کو ترستے رہینگے-

الطاف چودھری
19.11.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*