پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے-اسد قیصر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا-پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اسد قیصر اور محکمہ صحت کے چار افسران پر گجو خان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے-تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار قرار دیا گیا ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا-اینٹی کرپشن حکام خیبر پختونخوا کے مطابق اسد قیصر پر تعلیمی اداروں میں غیرقانونی طور پر بھرتیوں کا بھی الزام ہے-سپریم کورٹ نے انتخابات 90 دن میں کرانے سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے عدالتی حکم نامے میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد صدر وزیراعظم کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے، عوام کو منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا، غیرآئینی طور پر اسمبلی تحلیل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، صرف عوام کے مفاد میں آئینی ادارے اہم فیصلے کرسکتے ہیں-انتخابات کی انعقاد کی تاریخ کے بعد سے اسلام آباد میں صدر عارف علوی کے استعفی کی خبریں زیر گردش ہیں-
الطاف چودھری
03.11.2023

Leave a Reply