ملک میں جنرل الیکشن جمعرات 8 فروری 2024 کو ہونگے- الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی سے مشاورت کے بعد عام انتخابات کا اعلان کردیا-انتخابات کی تاریخ کا اعلان پتھر پر لکیر ہوگا-چیف جسٹس-آٹھ فروری 2024 کی شام کو میاں محمد نواز شریف مملکت خداداد پاکستان کے PM Elect ہونگے- انشاء اللہ

سپریم کورٹ میں 90 روز میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کے لیڈر صدر کے بھی تو لیڈر ہیں، صدر کو فون کرکے کیوں نہیں کہا گیا کہ انتخابات کی تاریخ دیں؟-سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں عام انتخابات 11فروری کو ہوں گے- عدالت نے الیکشن کمیشن کواس حوالے سے جمعرات ہی کے روز صدر مملکت کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کی‘چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات کی تاریخ کا جو اعلان ہوگا وہ پتھر پر لکیر ہوگا-سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی سے مشاورت کے بعد 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کردیا ہے- سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو انتخابات کی تجویز دی تھی جس پر چیف جسٹس نے صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کا حکم دیا تھا-صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان ملک میں عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے ہوگیا-ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات جمعرات 8 فروری 2024 کو کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے-آٹھ  فروری 2024 کی شام کو  میاں محمد نواز شریف مملکت خداداد پاکستان کے PM Elect ہونگے- انشاء اللہ

الطاف چودھری

03.11.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*