سپریم کورٹ میں 90 روز میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کے لیڈر صدر کے بھی تو لیڈر ہیں، صدر کو فون کرکے کیوں نہیں کہا گیا کہ انتخابات کی تاریخ دیں؟۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں عام انتخابات 11فروری کو ہوں گے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورت کرنے کا حکم دے دیا-

Leave a Reply