نگران جرنیلی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی نواز شریف کو دھمکی-مسلم لیگ نون کا شدید رد عمل-توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشر ی بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع-اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے کا ہو گیا-
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتار کریں گے- میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے- ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی-سرفراز بگٹی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہےکہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں-مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو حد سے تجاوز قراردیتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی بیان دینے سے پہلے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں – نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی-احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی- اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ ان کی طرف سے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے-اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے – تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 293 روپے پر فروخت ہو رہاہے-کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 94 پیسے کی کمی کے ساتھ 290 روپے 82 پیسے کی سطح پر آئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر ایک روپے 21 پیسے کی کمی سے 290 روپے 55 پیسے کی سطح پر آ گیا-
Copied…
الطاف چودھری
27.09.2023
Leave a Reply