جی 20 کانفرنس اور شیخ چلی نریندر مودی کی شوخیاں – کانفرنس ناکام-بھارت کچھ حاصل نہں کر سکا ہے-

‎جی 20 کانفرنس اور شیخ چلی نریندر مودی کی شوخیاں – کانفرنس ناکام-بھارت کچھ حاصل نہں کر سکا ہے-

‎جی 20 کانفرنس سے مودی سوائے میزبانی کہ کچھ حاصل نہیں کر سکا ہے-لگتا ہے چین کے بیلٹ روڈ کے متبادل بھارت اور یورپ کے درمیان مشرق وسطی کےراستے کے کوریڈور کا بس اعلان عجلت میں کر دیا گیا ہے-ویسےاس کی کوئی حثیت نہیں لگتی ہے-‎اجلاس سے قبل بھارت کیلئے یوکرین پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل نظر آ رہا تھا-اس طرح کے کسی بھی اجلاس میں نااتفاقی یا اعلامیہ کا منظور نہ ہونا میزبان ملک کی سفارتی نااہلی تصور ہوتی ہے- مگر مغرب خاص طور پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بھارت کو اس مشکل سے نکال کر یوکرین کے معاملے میں اپنے موقف میں لچک پیدا کرکے اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد دی- لہذا ہفتے کو اجلاس کے پہلے ہی دن لنچ کے وقفہ کے دوران جب برطانیہ اور فرانس نے عندیہ دیا، کہ روس کا نام لئے بغیر جنگ کی مذمت کرنے پر وہ تیار ہیں، تو اجلاس کے اختتام کا انتظار کئے بغیر ہی ایک گھنٹے کے اندر ہی نریندر مودی نے اعلامیہ جاری کروایا، تا کہ کوئی ملک اپنا ارادہ نہ بدل دے- مودی حکومت یوکرین پر اتفاق رائے کو بھی اپنی بڑی سفارتی کامیابی سمجھ رہی ہے جب کہ ایسا نہیں ہے-اگر یورپ چین کی معاشی ترقی برداشت نہیں کرپا رہا ہے تو اسے بھارت کی خوشحالی کیسے قبول ہو سکتی ہے- امریکی صدر کو میڈیا سے دور رکھنا اور کنیڈین صدر کودو دن تک ہوٹل سے باہر نہ نکلنےدینا بھی بہت سے سوالات کو جنم دے رہاہے-ہاں رشی سونک کہ معاملات کچھ ٹھیک رہے ہیں-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*