یوم دفاع پاکستان کی تاریخ

یوم دفاع پاکستان کی تاریخ

یاد رہے کہ چھ ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کی تھی جس پر مسلح افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے اُسے شکست فاش دی تھی۔ پاکستان سے کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ بغیر کسی اعلان کے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا۔ جس پر بہادر فوجی جوانوں نے جواں مردی اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بھارت کے عزائم کو ایسا خاک میں ملایا کہ اُسے عالمی سطح پر بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معرکے میں فوج کے ساتھ عوام بھی بھارت کے خلاف میدان میں آگئے تھے اور اپنے وطن کی حفاظت کیلیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے تھے۔ پاکستان میں ہر سال 6 ستمبر کے دن کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے وطن پر مر مٹنے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے، اس حوالے سے سرکاری و نجی سطح پر تقاریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*