
مسلم لیگ نون جرمنی اختلافات کا شکار-گروپ بندیاں ہو رہی ہیں- لوکل قیادت جلد ایکشن لے-
مسلم لیگ نون جرمنی فرینکفرٹ کے عمران ضیاء کی شخصیت دن بدن متنازیہ ہوتی جا رہی ہے-ان کے متعلق شکایت ہے کہ وہ پارٹی ممبروں سے بدتمیزی کرتے ہیں اور ان کے خلاف پارٹی کے آفیشل گروپ میں غیر ضروری پوسٹیں لگاتے ہیں-اور اگر کوئی ان سے شکایت کرتا ہے تو یہ اسے دھمکیاں دیتے ہیں اور اسے گروپ سے ریموو کر دیتے ہیں-یہ پارٹی ممبروں کو یہ تاثر دیتے ہیں کہ ان کے پارٹی کی مرکزی اور لوکل قیادت کے ساتھ اچھی understanding ہے اور یہ کہ یہ کسی کے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں-خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پارٹی چئیرمین کو بھی خاطر میں نہیں لاتے ہیں اور اپنی من مانیاں کرتے ہیں-پارٹی کے نائب صدر جناب مرزا مسعود بیگ صاحب نے ان کی جواب طلبی کی ہے اور انہیں اپنا رویہ درست کرنے کی تلقین کی ہے-کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ جناب عمران ضیاء کے لبیک اور منہاج القرآن والوں سے گہرے روابط ہیں اور یہ پارٹی کی لوکل قیادت کو پارٹی چھوڑنے اور مذکورہ پارٹیاں جوائن کرنے کی اکثر دھمکیاں بھی دیتے رہتے ہیں-ادارہ- دی پاکستان نیوز نیٹ
Leave a Reply