پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ – ہجوم نے کئی گرجا گھر اور مسیحی برادری کے گھر جلادئے- دنیا میں منفی پیغام گیا-

پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ – ہجوم نے کئی گرجا گھر اور مسیحی برادری کے گھر جلادئے- دنیا میں منفی پیغام گیا-

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں انتہائی قابل مذمت واقعہ نے دنیا بھر میں پاکستان کے تاثر سے متعلق منفی پیغام بھیجا ہے، سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ایک ایسی ریاست کا پیغام بھیجا ہے جہاں قانون کی نہیں ہجوم کی بالادستی ہے- جڑانوالہ میں توہین رسالت اور قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مسیحی علاقوں پر حملہ کیا گیا ،مسیحی آبادی کے 20سے زائد گھر اور چار سے زائد گرجا گھر جلادیئے گئے،گھروں میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساز و سامان بھی لوٹ لیا گیا ہے اور یہ سب کچھ مذہب کے نام پر کیا گیا ہے، اس پوری تباہی کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حقیقت کے باوجود خاموش تماشائی بنے رہے کہ صبح سات بجے ایف آئی آر درج ہوچکی تھی اور مسیحی آبادی پر دھاوا بولنے کا خدشہ موجود تھا، جڑانوالہ کے گرجا گھروں کے انچارج فادر خالد مختار کی برطانوی نشریات ادارے سے گفتگو کے مطابق اب تک شہر میں 6گرجا گھر جلائے جاچکے ہیں جبکہ ان کی رہائش گاہ کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں کہا کہ اقلیتیں اس ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں، اسلام کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لے کر لوگوں کے گھروں، عبادتگاہوں پر حملہ کیا جارہا ہے، لیکن آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حوالے سے کیا پیغام دیا تھا ہم اسے بھول گئے ہیں-نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ‎پاکستان مسیحی برادری کے ووٹ سے بنا تھا۔ ایسے محسنوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے۔ ادھر سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جڑانوالہ میں اقلیتی املاک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس واقعے کے بارے میں سن کر لرز گیا ہوں
Copied….

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*