شہباز حکومت ختم، مہنگائی پھر بھی نہ رک سکی، 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

شہباز حکومت ختم، مہنگائی پھر بھی نہ رک سکی، 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کریئے جسکے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر عشاریہ 69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ شہباز حکومت آکر چلی بھی گئی لیکن مہنگائی کم نہ ہوسکی۔ مہنگائی کا غبارہ مسلسل اوپر جارہا ہے،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد مزید بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر شرح 30اعشاریہ 82فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ریکارڈ 29 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔چینی تین روپے، زندہ مرغی کا گوشت نو روپے، لہسن دس روپے اور دالیں 15 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئیں،گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا دو سو گرام پیکٹ 13 روپے، 390گرام کا پیکجڈ دودھ 28 روپے مہنگا ہوا،پیاز، ٹماٹر،پھل، کھلا دودھ، گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران پانچ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہیں،ادارہ شماریات کے مطابق ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38
روپے سستا ہوا۔
Copied…

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*