
نگران وزیر اعظم کی دوڑ
نگران وزیر اعظم کی دوڑ جاری ہے- اس وقت جناب جلیل عباس جیلانی دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور یہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ اور سابق وزیر اعظم جناب یوسف رضا جیلانی کے فرسٹ کزن ہیں- دوسرے نمبرپر جناب حفیظ شیخ کا نام ہے جن کا محبوب مشغلہ بے کس لاچار اور فاقہ زدہ عوام پر حکومت کرنا ہے-کہتے ہیں ان کا جہاز نے آج ہی اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈکیا ہے-تیسرے نمبر پر جناب اسحاق ڈار کا نام ہے-کہتے ہیں ان کا نام بھی بڑوں کیطرف سے آیا ہے-مگر مسلم لیگ قیادت کی فیورٹ جناب فواد حسن فواد ہیں جن کا چوتھا نمبر ہے مگر ہما اس کے سر پر بیٹھے گا جو پیا من بھائے گا-اسی لئے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورتی بیٹھک نہیں ہو رہی ہے-میٹنگ کا ایجنڈہ مقتدر حلقوں نے لکھ کر رکھا ہوا ہے-عوام انتظار کرے-
Leave a Reply