عمران خان کی سیاست دبردوس – فوجی عدالت میں مقدمہ- دس بارہ سال کی جیل پکی-

عمران خان کی سیاست دبردوس – فوجی عدالت میں مقدمہ- دس بارہ سال کی جیل پکی-

عمران خان کی سیاست ان کی 9 مئی کی حماقت سے زندہ درگور ہو گئی ہے-گمان غالب ہے کہ ان پر 9 اور 10 مئی کے دن عوام کو حکومت اور فوج کے خلاف اکسانے اور جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور اور پشاور میں ریڈیو سٹیشن کو نظر آتش کرنے اور دوسری فوجی اور سول تنصیبات دھاوا بولنے کے جرم میں فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا اور انہیں دس بارہ سال جیل سنائی جا سکتی ہے-حساس ادارے کے سینئر رہنماء پر اپنے قتل کی سازش رچانے کے الزامات لگانے والے عمران خان اس سلسلے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خان اپنے مفادات کے حصول کے لیے جھوٹا بیانیہ بنا کر کسی حد تک بھی جاسکتے-اس ملک کی بدقسمتی رہی کہ عمران خان جیسا شخص اس ملک کا وزیراعظم بنادیا گیا جو سنائی باتوں کی تصدیق کیے بغیر اس پر ایک جھوٹا بیانیہ کھڑا کرکے ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلاتا ہو جب اس سے ثبوت مانگے جائیں تو وہ ثبوت دینے سے قاصر رہے- آنے والے دنوں میں عمران خان کا جے آئی ٹی میں دیا گیا بیان خان کی سیاسی زندگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا-اللہ میرے ملک کو سازشیوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے-

الطاف چودھری
15.06.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*