
عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع –
وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی گروپ کے رہنما برائے قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے ہولناک واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ جمعہ کی شام پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ مکمل طور پر تربیتیافتہ دہشت گردوں نے، جن کے پاس اسلحہ تھا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور انتہائی افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے شہداکی یادگار کو نشانہ بنایا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالےسے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
Cpd
Leave a Reply