
ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن
جن بدبخت عناصر نے 9 مئی کو مملکت
خداداد پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا ہے ان پر ملک دشمن غداروں کا لیبل لگ گیا ہے-اگر اپنے بیرونی آقاؤں کی مدد سے یہ سب کے سب بری بھی ہو جاتے ہیں تو یہ میر جعفر اور میر صادق کی طرح غدار ہی لکھے کہے اور بولے جائینگے-میر جعفر نے 1757 میں پلاسی کی جنگ میں ملک و ملت سے غداری کی تھی اور اس کا خاندان 1958 تک انگریز سے وفاداری کے مزے لوٹتا رہا اور سکندر مرزا پاکستان کا صدر بھی بن گیا-مگر میر جعفر اب بھی غدارہی ہے-جناح ہاؤس پر دھاوا بولنے والے بلوائی بلا شک و شبہ شناخت ہو گئے ہیں-اب اگر یہ سارے بھی بری ہو جائیں تو عوام کی نظر میں یہ اور ان کی اولادیں غدار ہی رہینگی-ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن
Leave a Reply