عمران خان عالمی یہودی ہنودی اور امریکی لابیز کا ” ناز پروردہ ” ہے

پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے با عزت بری کردیا گیا ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ اس طرح خدیجہ شاہ کی رہائی کی راہ ہموار کی گئی ہے-مرادسعید اورمحمود خان جیسے 9 مئی کے تخریبکار دندناتے پھر رہے ہیں-جب پولیس مجرموں کوگرفتار کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتی ہے تو ملکی عدالتیں انھیں فی الفور رہا کر دیتی ہیں-عمران خان کے وہی ٹھاٹ بھاٹ ہیں اور وہ حسب معمول ہر روز ” قوم سے خطاب ” کرتا ہے-اس کو امریکی برطانوی اور یہودی لابیز کی پشت پناہی حاصل ہے-امریکی سینٹ کے 60 سینیڑز نے خان کےحق میں بیان دیا ہے-اور آئے دن زلمے خلیل زاد خان کی حمایت میں اور حکومت پاکستان کے مخالف بیانات دیتا رہتا ہے – اسرائیلی حکومت نے سعودیز سے مدد طلب کی ہے اور کل رات آسٹریلوی سفیر نے رات کی تاریکی میں زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی ہے-جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کے بعد خان کے بیرونی سہولتکار اسے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور کسی حد تک پاکستانی فوج اور حکومت کو ڈرا دھمکا بھی رہے ہیں-اگر عمران کو ملک سے باہر جانے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور 9 مئی کے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کو مقدمات میں ٹرائل نہیں کیا جاتا ہے اور انہیں قرار واقعی سزائیں نہیں دی جاتی ہیں گیا تو پھر ان باتوں میں کوئی شک نہیں رہے گا کہ اسٹیبلشمنٹ ابھی تک پرانا کھیل جاری رکھےہوۓ ہے اور بوقت ضرورت وہ ان لوگوں کو استعمال کرے گی-اس سے یہ بھی ثابت ہو گا کہ نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی لیڈرشپ جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کو محض نعروں میں استعمال کرتی ہیں اور پاکستان جیسے زرخیز اور بہترین جغرافیائی اہمیت کے حامل ملک کی معیشت کو چند افراد اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھاتے ہیں اور دانستہ طور پر غیر مستحکم رکھے ہوئے ہیں اورملکی سیاسی اور معاشی مسائل کا کسی کو ادراک نہیں ہے اور سب اپنا الو سیدھا کر رہے ہیں-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*