
پارٹی بین اور عمران خان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا-
عمران خان کے ستارے گردش میں ہیں اور سانحہ 9 مئی کے سارے تانے بانے اس تک ہی پہنچ رہے ہیں-اس حوالے سے بننے والی جی آئی ٹی نے آج مورخہ 30 مئی بروز منگل خان صاحب کو طلب بھی کیا ہے-قرین قیاس ہے کہ ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا-قوم کی بد قسمتی ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملک کی اشرافیہ (ایلیٹ کلاس) اور ان کی اولادیں ملوث ہیں-یہ سب کے سب انگریزی مشنری سکولوں کے پڑھے لکھے ہیں اور بیشتر کے پاس امریکہ کنیڈا آسٹریلیا برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی شہریت ہے-فوجی تنصیبات پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے اور یہ ملک دشمنی اور وطن سے غداری ہے-9 مئی کے سانحہ نے تحریک انصاف اور عمران خان کی سیاسی ساکھ کوبری طرح متاثر کیا ہے اور ملکی خفیہ دفاعی ایجنسیاں اسے دہشتگرد اور ملک دشمن جماعت قرار دے رہی ہیں اور خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی کو ایم کیو ایم کی طرح کالعدم قرار دے دیا جائے-یہی وجہ ہے کہ بہت سے پارٹی راہنما اور کارکن دھڑا دھڑ پارٹی چھوڑ رہے ہیں-مقتدر حلقوں کی آشیر باد سے ملک میں شاید عنقریب تحریک انصاف کا کو ئی نیا ورژن متعارف کرا دیا جائے-جہانگیر ترین علیم خان ، اسد عمر شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک میں کھینچا تانی جاری ہے-ہما کا پرندہ اس کے سر پر ہی بیٹھے گا جو مقتدر حلقوں کا لاڈلا ہو گا-
الطاف چودھری
30.05.2023
Leave a Reply