دفاعی تنصیبات پر حملے مسلح بغاوت ہیں

دفاعی تنصیبات پر حملے مسلح بغاوت ہیں

دفاعی تنصیبات پر حملے مسلح بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں – جب جتھے دفاعی تنصیبات کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تویہ حملےکے مترادف ہے – نو مئی کے سیاہ دن کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔ جناح ہاؤس دراصل صرف کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ نہیں تھی بلکہ یہ بابائے قوم حضرت محمد علی جناحؒ کا گھر تھا جن لوگوں نے اس گھر کوآگ لگائی دراصل انہوں نے پاکستان کو آگ لگائی-صرف یہی نہیں بلکہ اس سے زیادہ ہولناک مناظر میانوالی ایئر بیس کے باہر ایم ایم عالم کے تاریخی جہاز کو آگ لگانے ،کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کے مجسمے کو زمین بوس کرنے، قلعہ بالا حصار پر بلوائیوں کے قبضے، فرنٹیئرا سکاؤٹس کے ہیڈ کوارٹر اور دیگر فوجی تنصیبات کے علاوہ ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگانے کے واقعات ہیں ،جو قوم کسی بھی دشمن کے جنگی حملے کے نتیجے میں دیکھ اور سوچ سکتی ہے- دشمن کبھی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ ایک دن میں بغیر کوئی کوشش کئے ایسی کامیابی ملے گی-ایک ملکی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ 9 مئی میں عمران خان مبینہ طور پر ملوث تھا-بابر اعوان لندن کوچ کر گئے ہیں-کنول شوزب سکاٹ لینڈ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں ان پر جتھوں کو جی ایچ کیو پر حملے پر اکسانے کا الزام ہے-مراد راس ، ابرار الحق اور خسرو بختیار نے تحریک انصاف سے علحدگی اختیار کر لی ہے-تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے گئے ہیں جن میں عون عباسی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور، علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و پی ٹی آئی کے حامی شیخ رشید احمد شامل ہیں-افتخار درانی اور رابیعہ کی گندی ویڈیو سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے-یہ مکافات عمل ہے-ان بد بختوں نے ایک مجبور عورت طیبہ گل کی مجبوری سےفائدہ اٹھایا تھا-پہلے نیب کا جسٹس اقبال اس کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتا رہا پھر اسے مہینوں وزیر اعظم ہاؤس میں قید رکھا گیا اور اس مظلوم عورت کوجسٹس اقبال کو بلیک میلنگ کے کئے استعمال کیا جاتا رہا-اگر ملک کا کوئی جج ایسے شیطان صفتوں کو سزا نہیں دیتا تو اللہ تو ہے جو سب جانتا ہے اور اس کا عذاب بہت شدید ہوتا ہے-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*