عمران خان اور تحریک انصاف بے بسی ایک تصویر – گرفتاری رہائی اور پھر گرفتاری

عمران خان اور تحریک انصاف بے بسی ایک تصویر – گرفتاری رہائی اور پھر گرفتاری

تحریک انصاف بے بسی کی تصویر بن گئ ہے-جیسی تیزی سے جو جو آیا تھا اتنی ہی تیزی وہ دم دبا کر بھاگ رہا ہے اور پارٹی الوؤں کی پرانی حویلی بنتی جا رہی ہے-آرمی چیف نے کہا ہے کہ قوم نہ بھولے گی نہ ہی معاف کریگی- 9 مئی کو جو کچھ ہوا انتہائی افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے ایسے امر کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا-آج فردوس اعوان نے ایک دبنگ پریس کانفرنس میں عمران خان کے لتے لئے ہیں-فردوس اعوان نے کہا ہے کہ 9 مئی کا سانحہ ایک اندرونی اور بیرونی سازش تھی جسکا مقصد ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا تھا-فردوس اعوان نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل ہے، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں-ملک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ کی تھی-عمران خان نے اسد عمر کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے-اسد عمرکے ساتھ مقتدر حلقوں کا رویہ نہایت مشقفانہ ہے-پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں -ایک نجی اسکول اور ہمسائے کے گھر تلاشی بھی لی گئی ہے-اعجاز چوہدری کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے-جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے-پولیس کے مطابق 9 مئی کو پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر (ر) ضیاءالحسن کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے-پولیس کے مطابق ملزم رضوان کو جناح ہاؤس کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پکڑا ہے، رضوان کی جیو فینسنگ سے لوکیشن سامنے آنے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے-مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کردیا-بحرحال ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ 9مئی کے بعد سے عمران خان کا زوال شروع ہو چکا ہے- حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف یا عمران خان یا اس کے بلونگڑے کبھی بھی “انقلابی” نہیں رہے ہیں – عاشقان عمران خان کا دہشت گرد عنا صر ایک جتھہ ہے- عمران خان کو جن مقتدر حلقوں نے چوروں اور لٹیروں کے مقابلے میں عقل کل بناکر قوم کا دیدہ وربنانے کی جو کوشش کی تھی وہ ناکام ہو گئی ہے اور انہی حلقوں کی دنیا جہاں میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے-اب بگھتو-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*