تم دنیا کی ایک عظیم قوم ہو!

تم دنیا کی ایک عظیم قوم ہو !

شاید تم اپنی پہچان بھول گئے ہو-تم پاکستانی ہو- اللهِ عزَّ وجَلَّ نے پاکستانی قوم کو دنیا کی ایک عظیم قوم بنایا ہے- کردار میں گفتار میں اللہ کی برہان-ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ وحدہ لا شریک ہے-یہ کائنات اللہ کی ملکیت ہے اور کیونکہ تم اللہ عز و جل کے وارث ہو اس لئے یہ تمہاری ملکیت ہے-“ہر ملک ملک ماست کہ ملک خدائے ماست -“کیونکہ یہ کائنات تمہاری ملکیت ہے اس کا نظم و نسق بھی تمہاری ذمہ داری ہے-اس ئے اللہ جل جلاہ نے تمہیں نیکی کو پھیلانے اور برائی کو روکنے کا حکم دیا ہے-كُنْتُـمْ خَيْـرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُـوْنَ بِاللّـٰهِ ۗ وَلَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْـرًا لَّـهُـمْ ۚ مِّنْهُـمُ الْمُؤْمِنُـوْنَ وَاَكْثَرُهُـمُ الْفَاسِقُوْنَ-“تم سب امتوں میں سے بہتر ہو جو لوگوں کے لیے بھیجی گئی ہیں اچھے کاموں کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہو اور اللہ پر ایمان لاتے ہو، اور اگر اہل کتاب ایمان لے آتے تو ان کے لیے بہتر تھا، کچھ ان میں سے ایماندار ہیں اور اکثر ان میں سے نافرمان ہیں”(سورہ آل عمران آیت 110)”
اسلئے اے میرے وطن کے لوگو اٹھو خواب غفلت سے بیدار ہو جاؤ-تمہارےاللہ عز و جل کی کائنات کا سارا نظام طاغوت کی گرفت میں ہے-دنیا میں انصاف نا پید ہے-ظلم ہے بر بریت ہے- بھوک اور افلاس ہے-تمہیں اللہ کی مخلوق کو طاغوت کے پنجہ استبداد سے آزاد کرانا ہے اور اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہے-طاغوت جنگ و جدل کا نام ہے اور مسلمان امن کا داعی ہے-اٹھو اور طاغوت کے خلاف ایک ہو جاؤ-تا کہ اللہ کی اس دنیا میں امن قائم ہو اور خلق خدا سکھ کا سانس لے- پاکستان زندہ باد – طاغوت مردہ باد

دنیا کو ہے پھر معرکہِ روح و بدن پیش
‏تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو ابھارا

تقدیرِ اُمَم کیا ہے، کوئی کہہ نہیں سکتا
مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارا ‏

الطاف چودھری
09.05.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*