
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف تادیبی کاروائی متوقع-مسلم لیگ نون جرمنی
پاکستان مسلم لیگ نون جرمنی ایک منظم تنظیم ہے اور دیار غیر میں جزبہ حب الوطنی سے سرشار ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے -مگر کچھ احباب اپنے ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے آئے دن نت نئی کہانیاں گھڑ کر پارٹی ممبروں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس طرح وہ پارٹی ڈسیپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں-رانا لیاقت علی صدر پاکستان مسلم لیگ نون اور چیئرمین حافظ عبدالرحمن نے اپنے تمام پارٹی ممبرز اور عہدے داران کو مطلع کیا ہے کہ وہ طالع آزما لوگوں سے ہوشیار رہیں -ہمارا مقصد پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے منشور کو آگے بڑھانا ہے اور مملکت خداداد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہے-اور پارٹی میں موجود بعض شرپسند عناصر کے بہکاوے میں نہیں آنا ہے-جرمنی کی پارٹی قیادت ایسے عناصر کی پارٹی مخالف سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی-
Leave a Reply