
چیئرمین پاکستان مسلم لیگ نون جرمنی جناب حافظ عبدالرحمن صاحب کی ضروری وضاحت
چند دنوں سے جرمنی میں پاکستان مسلم لیگ جرمنی کے علاقائی یونٹ کے نوٹیفکشن نظروں سے گزرے ہیں ۔ جو کہ بالکل کسی بھی حیثیت کے حامل نہیں ہیں اور نہ ہی انکی پارٹی کی سطح پر کوئی حیثیت ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس قسم کے نوٹیفکیشن کے پیچھے کون اپنی پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پارٹی میں فساد اختلافات اور گندگی پھیلانے کی بنیاد رکھنا چاہتا ہے ۔ ہمیں یہ بھی معلوم کہ اگر سید آصف علی شاہ صاحب کے نام کی کوئی پوسٹ لگاتا ہے تو اس میں آصف شاہ صاحب کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ شاہ صاحب پارٹی کے پرا نے مخلص اور باشعور انسان ہیں ایک منافق شخص ان کی بھی عزت خراب کرنے پر تلا ہوا ہے۔ میری تمام ممبران و عہدیداران سے گزارش ہے کہ ایسے شخص کی منافقانہ اور انتشار پسند سازشوں سے خبردار رہیں ۔ اس بات کو میں ایک شعر میں بیان کر دیتا ہوں .
ہم تو ڈوبے ہیں صنم
تجھ کو بھی لے ڈوبیں گے
سمجھ دار کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ھے -لہذا کوئی ممبر یا عہدیدار صدر محترم رانا لیاقت علی صاحب کی غیر موجودگی ان کی اجازت کے بغیر کسی قسم کا کوئی نو ٹیفکیشن جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے ۔ میں اس پوسٹ میں پاکستان مسلم لیگ انٹرنیشنل سیکٹریٹ کا جرمنی کی آفیشل نوٹیفکیشن پوسٹ کر رہا ہوں تا کہ اس نوٹیفکیشن سے تمام احباب و عہدیداران کو علم ہو کہ اس نو ٹیفکیشن کے مطابق ابھی تک جتنے بھی علاقائی یونٹ کے ٹونی فیکشن جاری کئے گئے جن پر رانا لیاقت علی صاحب کے دستخط موجود نہیں ہیں وہ سب غیر حقیقی ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔بہت شکریہ
Leave a Reply