
فرینکفرٹ جرمنی:-مسلم لیگ نون جرمنی کے صدر اور سابقں ایم پی اے جناب رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے-عوام کو اس کی حیقت معلوم ہے اور اس کی دوگلی پالیسی عوام جان چکے ہیں اور یہ اب اس کےدھوکے میں نہیں آئینگے- عمران خان اب کبھی بھی ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا ہے-رانا صاحب نے کہا ہے کہ عوام کے حقیقی لیڈر میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف ہی ہیں اورہمیشہ یہی رہینگے-ملک و قوم کے لئے میاں صاحبان کی ان گنت خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا-اور عوام کسی مداری کے فریب میں نہیں آ سکتے ہیں – عمران نیازی ایک بزدل لیڈر ہے جو گرفتاری کے خوف سےعورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر زمان پارک لاہور میں چھپا بیٹھا ہے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے-
Leave a Reply