نظریہ پاکستان

نظریہ پاکستان

یہ ملک اللہ اور اس کے رسولﷺ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا – پاکستان کا مطلب کیا؟”لاالہ اللہ “-یہی اس ملک کا قانون دستور ہے اور یہی اس کا منشور ہے – جو اللہ سے مکر کرتا ہے وہ نہ دین کا رہتا ہے اور نہ دنیا کا -اللہ کو اپنی ذات میں شراکت پسند نہیں ہے- جو ایسا کرنے کی جسارت کرتا ہے اللہ اسے دھتکار دیتا ہے-ملک میں دین کو پورے کا پورا نافذ کر دو تو نہ تو کوئی لانگ مارچ ہو گا اور نہ ہی کوئی دھرنا- طاغوتی لبرلز دھریہ قوتوں سے نبروآزمائی کو اپنا نصب العین بنا لو لات منات کے پچاری جلسے جلوسوں دھرنوں اور جلاؤ گھیراؤ سے اس ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جاؤ -حاکمیت اللہ کی ہے اور اللہ سب جانتا ہے -اللہ محب وطن مومن کی دشمنوں پر ہیبت طاری کر دیتا ہے اور یہی مومن کی فتح ہے-جب مومن اللہ اور اسکے محبوب رسول ﷺ کا ورد کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں نکلتا ہے تو کیسا دلفریب روحانی منظر ہوتا ہے اور طاغوت کے اقتدار کے چراغ گل ہو جاتے ہیں-اللہ اپنی مخلوق سے فریب کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا اور اللہ ان کا بہت برا حشر کرتا ہے -وہ سب کچھ کر سکتا ہے اور اس جہاں کی ہر شے اس کے قبضہ قدرت میں ہے-یک جان اور ایک قالب ہو جا-طاغوت کی موت ہو جا-

الطاف چودھری
22.10.2022

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*