
فحاشی، بے راہ روی اور جنسی جرائم میں روز افزوں اضافے کی بنیادی وجہ مذہب سے دوری ہے۔
“یہ بات بالکل درست ہے کہ فحاشی، بے راہ روی اور جنسی جرائم میں روز افزوں اضافے کی بنیادی وجہ مذہب سے دوری ہے۔ ورنہ دین اسلام تو بہت ہی پاکیزہ اور خوبصورت مذہب ہے۔ ہم دوسروں کی نقالی میں جتنے بھی ماڈرن بننے کی کوشش کریں لیکن زندگی میں سکون صرف اللہ کریم کی یاد اور خوف سے ہی ممکن ہے۔ آج ہر مسلمان گھر میں قرآن کریم موجود ہے۔ لیکن کتنے لوگ اس کو پڑھتے ہیں۔ کتنے لوگ حقیقی معنوں میں عمل اور یقین کرتے ہیں۔ شاید بہت کم۔ پھر ہماری روایات اور معاشرتی اقدار بھی ہیں۔ معاشرتی اقدار کے یہ بیش بہا خزانے ہونے کے باوجود ہم اخلاقی مفلسی کا شکار کیوں ہیں۔ موجودہ تمام حالات کے ذمہ دار کون ہیں۔ کیا حکومت، پولیس، عدلیہ ، مرد، عورت؟ مجموعی طور پر ہم سب ذمہ دار ہیں کیونکہ ہم نے اپنے آپ کو کھو دیا ہے۔ آئیں اپنے دین اور اپنے آپ کو تلاش کریں۔ یقین کریں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔”
Copied
Leave a Reply