
وطن کی باتیں… جرمنی س
یکم مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
انسانی عضاء کی پیوند کاری …..پاکستانی ڈاکڑز عدالت کے کٹہرے میں
پنجاب پولیس نے ڈاکٹرز کے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ہے- مسیحاؤں کا یہ بدبخت گروہ غربت کے مارے بے بس اور لاچار لوگوں کو پیسوں کے لالچ سے یا ڈرا دھمکا کر ان کے گردے نکالتا تھا اور بیرون ملک سے آۓ ہوۓ لوگوں کو پیوند کرتا تھا- چھاپے کے دوران جو وہاں سے پاکستانی نزاد لوگ ملے ہیں ان میں سے بہتوں کا کہنا ہے کہ انھیں اغوا کرکے یہاں لایا گیا تھا اور بعض کے مطابق انہیں ایک دو لاکھ روپۓ دۓ گۓ تھے- پولیس ان غیر ملکیوں کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے جو یہاں گردوں کی پیوند کاری کروانے آۓ ہوۓ تھے- خاص کر انھیں کس نے سپانسر کیا تھا اور انھیں پاکستان کے ویزے کیسے دۓ گۓ-
یہ انسانی زندگیوں کے ساتھ ایک گھناؤنا کھیل ہے- دولت کے لالچ میں غریب لوگوں کے اعضاء دھوکے سے نکالنا اور امیر لوگوں کو پیوند کرنا ایک بد ترین جرم ہے اور اس کے کرنے والے وہ درندہ صفت انساں ہیں جنہیں لوگ اپنا مسیحا سمجھتے ہیں- جس ملک میں مسیحا ہی موت کے سوداگر بن جائیں چوروں ڈاکوؤں اور راہزنوں سے مجھے کیا ڈرنا- ایسے درندوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہۓ-
مگر مشکل یہ ہے کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے- سب کے سب چور- کوئی بڑا چور اور کوئی چھوٹا چور- کوئی خزانے کا چور اور کوئی مرغی چور-
میرے ملک کے غریبوں اٹھو اور تمہارے گردے بیچنے والوں کو تمہیں خود ہی الٹا لٹکانا ہے-یہاں انصاف رونے دھونے سے اور التجاؤں سے نہیں بلکہ قوت بازو سے ملتا ہے- جب تک تم روتے رہو گے تمہیں ظلم سہنے پڑینگے-
الطاف چوہدری
Leave a Reply