یوم پاکستان

یوم پاکستان

نظریہ پاکستان سے تجدید وفا کا دن

‎ 23.03. 1940

‎پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور پاکستانی ایک عظیم قوم ہے- 23 مارچ یوم پاکستان ہے اور زندہ قومیں اپنے قومی دن شان و شوکت سے منایا کرتی ہیں-

‎پاکستان کا قیام کیونکر عمل میں آیا اور وہ کون سے حالات تھے جنکی بنا پر مسلمانان ہند نے اپنے لۓ ایک الگ ملک کا مطالبہ کیا- تحریک پاکستان کے محور کیا تھے اور وہ کونسا جزبہ اور جنون تھا جس کے لۓ ہمارے آباؤ اجداد نے بیش بہا قربانیاں دیں- جانوں کے نذرانے پیش کۓ اور لاکھوں مسلمانوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے-

‎پاکستان کا مطلب لا ا لہ اللہ ہے یعنی اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت- اور یہی نظریہ پاکستان کی اساس ہے- اسی نظریہ کی حفاظت کے لۓ حضرت مجدد الف ثانی نے گوالیار کی جیل کی صعوبتیں برداشت کیں شاہ ولی اللہ نے جام شہادت نوش کیا اور شاہ اسماعیل شہید نے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کی- 1857 کی جنگ آزادی میں ہزاروں مسلمان مجاہدین نے اپنی جانیں اس نظریہ پر نچھاور کیں- ایک دن میں دھلی میں 1400 علماء کرام کو سولی پر چزھایا گیا اور ان رتبہ شہادت پانے علماء میں 400 وقت کے ولی اور مجدد بننے کے قابل تھے-

‎جب کوئی شخص نظریہ پاکستان کی لا ا لہ اللہ کے علاوہ کوئی اور تفسیر کرتا ہے تو وہ حقیقت میں دو قومی نظریہ کی نفی کرتا ہے-بعض نام نہاد دانشور یہ منطق پیش کرتے ہیں اب نظریہ پاکستان کی ضرورت نہیں ہے اور یہ کہ اسکی ضرورت صرف پاکستان کے معرض وجود کے آنے تک تھی- اب یہ اپنی طرف سے پاکستان کو ایک سکولر سٹیٹ بنانے کا نظریہ پیش کرتے ہیں اور اس کے لۓ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بعض تقریروں کو اس کی بنیاد بناتے ہیں-خود انکے بطور گورنر جنرل حلف نامے کو بھی یہی رخ دینے کی کوشش کی جاتی ہے-جو نا صرف پاکستان کے ساتھ بلکہ پوری پاکستانی قوم کے ساتھ اور اسلام کے ساتھ ایک مذاق ہے- اور ہمیں ایسے شرپسندوں کی سرکوبی کی ضرورت ہے-

‎آو آج ہم یہ عھد کریں پاکستان کی شکل میں اللہ تعالی نے ہمیں جو نعمت بخشی ہے ہم اسے اپنے خون سے سینچینگے اور اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے-

‎توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے
‎آسان نہیں مٹانا نام و نشان ہمارا

‎الطاف چودھری
23.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*