
پلوامہ دھماکہ – بھارتی سورماؤں کی بوکھلائٹ
پلوامہ میں بھارتی ملٹری قافلے پر کشمیری حریت پسندوں کے حملے سے پورے ہندوستان میں کھلبلی سی مچی ہوئی ہے-اور بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کو کچھ بھی سوجھ نہیں رہا ہے- پاکستان کو سبق سکھانے کی باتیں ہو رہی ہیں- پوری بھارتی جنتا جنگی جنون میں مبتلا ہے اور ہنسا کے پچاری کشت و خون کی باتیں کر رہے ہیں-بھارت کے دہشتگرد نریندر مودی پر جنگ کا بھوت سوار ہے اور وہ خالی خولی بھبکیاں مار رہا ہے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے-اصل میں ان بھارتی سورماؤں کے ہونٹوں پر انسانی خون لگ گیا ہے اور یہ خونی بھیڑے ہیں جو پچھلے ستر سال سے نہتے مجبور اور بے کس کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈہا رہے ہیں-عجب نہیں کہ ہےکشمیری بھارتی درندگی کے خلاف احتجاج کریں اور ہتھیار نہ اٹھائیں- وادی میں ہندوستانی فوج کی بربریت انسانیت کی سب حدیں پھلاند چکی ہے اور نہتے کشمیریوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے- نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور انکی آنکھوں میں چھرے مار کر انہیں اندھا کر دیا جاتا ہے- اب کشمیری ظلم کے خلاف ڈٹ گۓ ہیں اور پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہے ہیں – ہندوستان کی سرکار کشمیری فریڈم فائڑ کو دہشت گرد کہتی ہے- کشمیر کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کی قسمت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب راۓ سے ہونا ہے اور اب اسکا وقت آ گیا ہے-
دوسرے آزادی کے جانثاروں کو دھشت گرد گرداننا بھارتی نیتاؤں کو شرم آنی چاہیۓ- اگر کشمیری حریت پسند دہشت گرد ہیں تو گاندھی نہرو اور پٹیل اور شوبھاش کیا تھے- ہندو کشمیر میں اسی طرح بدیشی غاصب ہے جسطری انگریز ہندوستان پر قابض تھا- اوربدیشی غاصبوں کے خلاف جدوجہد دہشت گردی نہیں ہے بلکہ حریت پسندی ہے اور بات مودی کو جتنی جلدی سمجھ آ جائے گی اتنا ہی بہتر ہے-ہندوستان کو پاکستان پر حملے کا شوق ہے تو پورا کر لے مگر جنگ شروع کرنا تو آسان ہے مگر جنگ روکنا مشکل ہوتا ہے- کشمیریوں کو آزادی دو وگرنہ کشمیریوں کے خون کے قطرے قطرے سے ایک ایسا آگ و خون کا سیلاب آۓ گا کہ مودی کا سارا ہندوستان اس میں بہہ جاۓ گا-
* نا سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ھندوستان والو
الطاف چودھری
20.02.2019
Leave a Reply