تبدیلی یا تباہی

تبدیلی یا تباہی

مہاتما عمران خان کو تخت اسلام آباد پر براجمان ہوئے پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے اور ملک تباہی کی دلدل میں دھنسا جا رہا ہے-غریب کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے اور فاقے ہیں- روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں دو اڑھائی گنا آضافہ ہو گیا ہے-عمران خان اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ ان پانچ ماہ میں سات غیر ملکی دورے کر چکے ہیں مگر کشکول اب بھی خالی ہے-اب آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے کے لئے بدھو اسد عمر نے عمران خان کو آگے کیا ہے شاید ہڈی شڈی مل جائے اور مہینے دو مہینے کا خرچہ ورچہ چل جائے-غیر ملکی قرضوں کے سود کی مد میں ادائیگی کے لئے ذیڑھ ارب ڈالر ماہانہ درکار ہیں-عمران خان کے ارد گرد سارے نوٹنکی ہیں جنہیں کوئی کام وام تو آتا نہیں ہے بس مخول شخول کرکے عوام کا دل پرچا رہے ہیں-ملک کی معیشت تباہ ہے اور لا اینڈ آرڈر کی حالت ناگفتہ بہ ہے مگر خان صاحب کو مہاتما اور اوتار بنا کر پیش کیا جا رہا ہے-اگر کسی غریب کے بچے رات کو بھوکے سوتے ہیں تو اس نے اس اوتار کا آچار ڈالنا ہے-حکومت پچھلے پانچ ماہ ہی میں تھکی تھکی اور بیمار دکھائی دے رہی ہے ابھی تو ساڑھے چار سال اور ہیں جن میں یہ تو جہنم جائینگے ہی مگر ملک کو تباہ کر جائینگے- کسی نہ کسی کو ان گماشتوں کو روکنا ہو گا ورنہ نہ رہے گا بانس اور نہ بجے کی بانسری-

الطاف چودھری
12.02.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*