
وفاقی وزیر اطلاعات گول گپہ گوگل چوہدری کی عقیدہ ختم نبوت سے لا علمی اور منکریت-عاطف میاں منکر ختم نبوت ہے اور مرتد ہے- ( قسط 2 )
عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے- مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق پیغمبر خدا حضور نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالٰیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں – اللہ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے- اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا-مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(33:40)قرآن حکیم میں سو سے زیادہ آیات ایسی ہیں جو اشارۃً یا کنایۃً عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں- خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی متعدد اور متواتر احادیث میں خاتم النبیین کے یہی معنی متعین فرمائے ہیں – لہٰذا اب قیامت تک کسی قوم، ملک یا زمانہ کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی اور نبی یا رسول کی کوئی ضرورت باقی نہیں اور مشیت الٰہی نے نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے اب اگر کوئی شخص حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد نبوت یا رسالت کا دعویٰ کرے خواہ کسی معنی میں ہووہ کافر، کاذب، مرتد اور خارج از اسلام ہے-نیز جو شخص اس کے کفر و ارتداد میں شک کرے یا اسے مومن، مجتہد یا مجدد وغیرہ مانے وہ بھی کافر و مرتد اور جہنمی ہے- 1973 کے آئین کی رو سے پاکستان میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آخری نبی نہ ماننے والے کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے – اب اگر عاطف میاں کسی ایسے شخص کو نبی اور رسول مانتا ہے تو یہ نا صرف قران و سنت کا منکر ہے بلکہ آئین پاکستان کی بھی نفی کرتا ہے اور کسی ایسے شخص کی مشاورت نظریہ پاکستان کی روح کی منافی ہےخواہ وہ کتنا بڑا سقراط ہی کیوں نہ ہو – عاطف میاں پیدائشی مرزائی نہیں ہے بلکہ اس نے 2001 میں دین اسلام سے خارج ہو کر دنیاوی آشائشوں سہولیات اور مراعات کے لئے قادیانی مذہب کو قبول کیا ہے اس لئے شریعت کی روح سے یہ مر تد ہے- انصافی وزیر فواد چوہدری یاد رکھے کہ جو شخص کملی والی ﷺ سے غداری کر سکتا ہے وہ وطن عزیز پاکستان کا وفادار کیسے ہو سکتا- انصافیوں ناموس رسالت سے مت کھیلو ورنہ مٹ جاؤ گے-
الطاف چودھری
06.09.2018
Leave a Reply