اسلامی نقطۂ نظر کے مطابق یہ دنیا سب کچھ نہیں بلکہ ایک عارضی امتحان گاہ ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے: “وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ”دنیا کی زندگی تو بس دھوکے کا سامان ہے” (سورہ آل عمران آیت نمبر 185) 

اور دوسری جگہ فرمایا: “وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ” یعنی آخرت کا گھر ہی اصل زندگی ہے” (سورہ العنکبوت آیت نمبر 64) نبی اکرم ﷺ نے بفرمایا: الدنيا سجن المؤمن وجنة الكافر” دنیا مومن کے لیے قید خانہ ہے اور کافر کے لیے جنت ” (صحیح مسلم) اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دنیا اپنے باطن میں فانی اور زوال پذیر ہے، اگرچہ ظاہر میں چمک دمک رکھتی ہے۔ لہٰذا اہلِ ایمان کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ دنیا کے دھوکے میں نہ پڑیں بلکہ آخرت کی تیاری کریں کیونکہ یہی اصل اور دائمی زندگی ہے-

الطاف چودھری

15.09.2025

By admin

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security