صدقہ صرف مال خرچ کرنے تک محدود نہیں بلکہ ہمارے ہر اچھے عمل اور رویے میں پوشیدہ ہے۔ کسی کو مسکرا کر دیکھنا، بھوکے کو کھانا کھلانا، پیاسے کو پانی پلانا، والدین کی خدمت کرنا، کسی غمگین کو تسلی دینا، اچھی بات سکھانا یا آگے پہنچانا، راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا، حتیٰ کہ اپنے گھر والوں پر خوش اخلاقی سے خرچ کرنا بھی صدقہ ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تم اپنے بھائی کو خوش روئی کے ساتھ ملو تو یہ بھی صدقہ ہے۔ دراصل اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ وقت، علم، اخلاق، دعا، محبت، ہمدردی اور ہر نیکی کا چھوٹا سا عمل بھی اللہ کے نزدیک بے حد قیمتی ہے، اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو۔ اللہ تعالی ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے وجود کو دوسروں کے لیے راحت اور آسانی کا ذریعہ بنا سکیں-