نواز شریف استقبال کے بعد عدالت کے سامنے سرنڈر کرینگے-(رانا ثنا ء اللہ )الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے:بھارت کا41 کینیڈین سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم-
رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ڈیل کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبروں کو تردید کی ہے- نواز شریف ضمانت لیکر پاکستان آئیں گے اور عدالت میں سرنڈر کریں گے، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے – 9 مئی واقعات کے ملزمان کے حوالے سے قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا،کوئی جیل میں ہے تو اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہے، 2018 کا تجربہ نہ کیا جاتا تو 2022 ء تک سی پیک مکمل ہوتا- لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے، سابق وزیراعظم بے گناہ ہے اور یقین ہے کہ انہیں ریلیف ملے گا۔قائد نواز شریف ضمانت لیکر پاکستان آئیں گے اور عدالت میں سرنڈر کریں گے- پوری قوم ان کی آمد کا انتظار کر رہی ہے- بعض لوگوں نے منفی باتیں کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا نوازشریف نے مشکل سے نکالا ہے
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق مودی سرکار نے سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے پر تحقیقات میں تعاون کرنے کے بجائے کینیڈا کی حکومت سے کہا ہے وہ اپنے سفارت کاروں کو واپس بلالے-فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارتی حکومت نے کینیڈا کو آگاہ کیا ہے کہ رواں ماہ کی 10 تاریخ سے قبل اپنے 41 سفارت کاروں کو وطن واپس بلالے ورنہ ان سفارت کاروں کے استثنیٰ کو منسوخ سمجھا جائے گا- بھارت میں اس وقت کینیڈا کے 62 سفارت کار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور 41 کو واپس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے بعد یہ تعداد گھٹ کر 21 رہ جائے گی جب کہ بھارت نے پہلے ہی کینیڈا کے ویزا پر پابندی لگا رکھی ہے- بھارت نے یہ اقدام اُس اُٹھایا ہے جب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک میں قتل ہونے والے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل میں بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے تھے- دوسری جانب امریکا سمیت عالمی قوتوں نے بھارت سے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور سکھ رہنما کے قتل میں را کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے-
الطاف چودھری
04.10.2023