انتخابات تک عمران خان کی پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے صفایا کردینگے: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ آنے والے انتخابات تک عمران خان کی پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا (کے پی) سے صفایا کردیں گے نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھےکہ کسی کے جانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑےگا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے عمران خان نے حکومت بنائی آج وہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے۔

Copied….

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security