عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کا بھی آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود پاکستانی معیشت پر خدشات کا اظہار – ڈالر پھر 277 روپے کا ہو گیا – اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی-اربوں کا نقصان-گورنر اسٹیٹ بینک معیشت کی بہتری کے لئے پر امید

موڈیز کے بعد ایک اور عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ معاہدے کے باوجود پاکستان کی معیشت پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی اور معاشی بحالی کےلیے آئی ایم ایف فنڈنگ کے علاوہ بھی فنانسنگ درکار ہوگی۔ریٹنگ ایجنسی کے مطابق اگر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دوبارہ بڑھتا ہے تو آئی ایم ایف فنڈنگ بھی ناکافی ثابت ہوگی۔گزشتہ روز موڈیز نے کہا تھا کہ پاکستان کے نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی بات انتخابات کے بعد ہی واضح ہوگی۔9ماہ کے پروگرام میں پاکستان کو آئی ایم ایف کا مکمل 3 ارب ڈالر فنڈ ملنا غیریقینی ہے۔ریٹنگ ایجنسیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال میں 25 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کرنا ہے، قرض ادائیگیوں کی رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 7 گنا زیادہ ہے- مسلسل دو دن تک انٹر بینک میں سستا ہونے والا امریکی ڈالر آج پھر مہنگا ہونے لگا ہے- انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 56 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 277 روپے ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا-دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 268 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 825 پر آ گیا ہے- گزشتہ روز 100 انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا تھا-ایک روز قبل تاریخی تیزی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوبارہ مندی کی واپسی ہوئی ہے، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب ہو گئے ہیں- خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد گزشتہ روز حصص مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث کاروبار کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے روکنا پڑ گیا تھا-تاہم رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے باعث اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، صبح کے وقت 100 انڈیکس میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم صبح دس بجے کے بعد مندی کی واپسی ہوئی جو کاروبار کے اختتام تک چلتی رہی-کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 341.99 پوائنٹس کی مندی کے بعد 43557.01 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا- پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.78 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران 24 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 380 شیئرز کا لین دین ہوا، زیادہ تر شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی گئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 60 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا-گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہآئی ایم ایف سے معاہدے کا اثر ہر گزرتے دن بہتری کی صورت میں نظر آئیگا-

الطاف چودھری
06.07.2023

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security