پی ٹی آئی کے گرد بدستور گھیرا تنگ ہو رہا ہے-
ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی ہے-ملیکہ بخاری کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی مرکزی کردار ہیں اور تحریک انصاف کی خواتین ونگ میں بہت اہم فگر تھیں-خدیجہ شاہ پر مقدمہ فوجی عدالت کی بجائے دہشتگردی کی عدالت میں چلے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ بالآخر اسے رہا کر دیا جائے گا- حلانکہ یہ 9 مئی کے دن یاسمین راشد کی گاڑی ڈرائیو کر رہی تھی اور کہا یہ جا رہا ہے کہ یہ کور کمانڈر اور عسکری ٹاور پر دہشتگردوں اور بلوائیوں کے حملوں کی ماسڑ مائینڈ تھی-کہتے ہیں کہ خدیجہ شاہ کو بچانے میں شہباز شریف ، شجاعت حسین ، جہانگیر ترین اور نجم سیٹھی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ورنہ مقتدر حلقے کسی صورت درگزر کرنے کے لئے راضی نہیں تھے-عمران خان کو نا ہی تو حکومت اور نا ہی ریاست باہر بھیجنے کی خواہشمند ہے بلکہ با وثوق ذرائع کے مطابق یہ عمران خان کی درخواست ہے کہ اسے ملک سے باہر بھج دیا جائے مگر خان صاحب کی یہ خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے-کہا جا رہا ہے کہ فوجی عدالتوں نے کام شروع کر دیا ہے اور 36 افراد کے کیس ان عدالتوں کو بھیجے گئے ہیں-حکومت نے عمران خان ، بشری بی بی ، اسد عمر ، ملیکہ بخاری ، مراد سعید ، شاہ محمود قریشی اور بہت سے تحریک انصاف کے راہنماؤں کے نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کر دئے ہیں-