1 کروڑ 42 لاکھ 47 ہزار آٹے کے تھیلے “لاپتہ” ہو گئے، مفت آٹا سکیم کی نیب تحقیقات میں انکشاف
مفت آٹا سکیم کی نیب تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 1 کروڑ 42 لاکھ 47 ہزار آٹے کے تھیلے لاپتہ ہیں، کہاں گئے کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق رمضان المبارک میں پنجاب حکومت نے مستحق افراد میں مفت آٹا فراہم کیا تھا جس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے الزامات عائد کئے تھے کہ اس سکیم میں 20ارب کے لگ بھگ کرپشن ہوئی ہے، اس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نیب سے درخواست کی تھی کہ مفت آٹا سکیم کا آڈٹ کیا جائے اور تحقیقات کی جائیں۔