چل اڑ جا رے پنچھی

میڈیا میں عمران خان کے ملک چھوڑنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں -اگر مقتدر حلقے اسے بیرون ملک جانے کی کسی طرح سے اجازت دے دیتے ہیں تو یہ ملک سے باہر بیٹھ کر وطن عزیز پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرے گا اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا-یہ شخص ملک کے انتہائی اہم عہدے پر فائز رہ چکا ہے اور اس کے پاس یقینا بہت سے اہم سیاسی اور دفاعی راز ہیں اور عمران خان جیسے شخص سے یہ توقع کرنا حماقت ہو گی کہ یہ باہر بیٹھ کر اپنے حلف کی پاسداری کرے گا- اس لئے اسے کسی صورت میں باہر نہیں جانے دینا چاہئے بلکہ ملکی سول ملڑی تنصیبات پر حملہ کرنے اور انہیں نقصان پہنچانے کے جرم میں اس پر ملڑی کورٹس میں مقدمہ چلایا جائے- اور اگر اس کی بے گناہی ثابت ہو جائے تو یہ دنیا میں جہاں چاہے جا سکتا ہے-دوسری طرف پی ٹی آئی کے عہدے داروں کے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے -فواد چوہدری نے پی ٹی آئی سے علیحدگی ، 9 مئی کے واقعات کی مذمت اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے- اسد عمر نے پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑ دی ہے- خدیجہ شاہ کو آج دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جسکا مطلب ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ہر مجرم کو کیفر کردار تک پہنجایا جائے گا اور کسی سے رو رعایت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی با اثر خاندان سے تعلق رکھتا ہو- 9 مئی کے دن 22 سے زیادہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور حملہ آور خدیجہ شاہ کی طرح بیشتر فوجیوں ہی کی اولادیں ہیں-جیسے اسد عمر ، عمر ایوب ، ہمایوں اختر وغیرہ-اللہ میرے ملک کی حفاظت فرمائے-

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security