عمران خان کے امریکہ بہادرسے منتیں ترلے اور معافیاں تلافیاں

سانحہ 9 مئی پاک فوج کے لئے 9/11 کی حیثیت رکھتا ہے-9 مئی کے منصوبہ ساز اور سہولتکار سب فوج کے شکنجے میں ہیں- اُن کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے – یہاں تک کہ سابق آرمی چیف آصف جنجوعہ کی پوتی خدیجہ شاہ جوکہ کور کمانڈر لاہور کی رہائشگاہ کو آگ لگانے میں ملوث بتائی جا رہی ہے زیر عتاب ہے -کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل سلمان فیاض غنی کو بھی اپنے فرائض سےغفلت کے جرم میں سزا ہو گی اور کورٹ مارشل ہو گا-اب عمران خان اپنی مدد کیلئے امریکہ کی منتیں ترلے کر رہا ہے – گزشتہ ایک سال سے عمران خان فوجی قیادت کی منتیں ترلے کرتا رہا ہے کہ موجودہ حکومت کو چلتا کرو، الیکشن کرواؤ اور مجھے دوبارہ حکومت میں لاؤ اگر فوج عمران خان کی بات مان لیتی تو 9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا- وہ عمران خان جو ہمیشہ یہ کہتا رہا کہ امریکہ اور دوسری غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو کوئی حق نہیں، وہ عمران خان جو اپنی فوج کی قیادت پر تنقید کو بغاوت گردانتا رہا، اُس کی ایک امریکی خاتون رکن کانگریس کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں عمران خان امریکی رکن کانگریس سے مدد کی اپیل کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ اُس کیلئے آواز اٹھائیں-

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security