9 مئی کا غدر-نظریہ پاکستان اور ملکی سالمیت پر دشمن کا کاری وار-
نشان حیدر کرنل شیر خان دو دفعہ شہید ہوا ہے -ایک دفعہ بھارتی فوج نے کارگل میں اسے شہید کیا اور دوسری دفعہ 9 مئی کو راولپنڈی میں ملک دشمن غداروں اور ہنود یہود کے کاسہ لیسوں نے اس مرد مجاہد کو بے دردی سے ذبیحہ کیا-کہتے ہیں کہ 9 مئی سے اس شہید کی روح سخت اذیت میں ہے اور قوم کی بے رحمی اور احسان فراموشی پر ماتم کناں ہے-یاد رکھو ! جو قوم اپنے شہیدوں کی قبروں کے ساتھ انصاف نہیں کرتی اس قوم کی مائیں شہید پیدا کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور وہ قوم جلد صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے-
الطاف چودھری
21.05.2023