تحریک انصاف تتر بتر ہو رہی ہے-عامر کیانی اور کراچی کے مولوی محمود نے پارٹی چھوڑ دی ہے اور پارٹی کے صدر چودھری پرویز الہی کسی وقت بھی خان کو داغ مفارقت دے سکتے ہیں-عامر کیانی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا ہے-مولوی محمود صاحب نے کہا ہے کہ وہ اس پارٹی میں نہیں رہنا چاہتے جس پارٹی کے لوگ اپنیے ہی ملک کی فوج پر حملے کرتے ہیں-محمود مولوی نے کہا کہ مجھے 65 اور 71 کی جنگ یاد ہے، آج اسی فوج کی وجہ سے پاکستان سلامت ہے اور پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، انفرادی طور پر جھگڑا ہوتا ہے، یہ ہوسکتا ہے مجھے کسی کی شکل پسند نہ ہو، کوئی بریگیڈیئر یا کوئی جنرل پسند نہ ہو-کراچی کے میاں عباد فاروق نے ٹکٹ واپس کر دی ہے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے-جہانگیر ترین فواد چوہدری علی زیدی اور دیگر کئی راہنماؤں نے جناح ہاؤس پر حملے اور نشان حیدر کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے اور مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے-

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security