جھٹ منگنی پٹ بیاہ-مجرم کو سنے بغیر 3 منٹ میں رہائی-ایکسپرس انصاف

قاضی القضاء کا اقبال بلند ہو-جس عقل بصیرت اور مدلل دلائل سے کل ایک فوجی تنصیات پر حملہ کرنے سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے اور بے گناہ لوگوں کو سر عام قتل کرنے والے دہشتگرد بلوائی جتھوں کے سرگنہ کو عزت و تکریم سے جیل سےرہا کیا گیا ہے اس کی نذیر انصاف کی دنیا جہاں کی تاریخ میں ملنا محال ہے-قاضیان عدالت مجرم پر واری نیاری جاتے رہے اور للیاں لیتے رہے – مجرم کے عدالت میں جلوہ گر ہوتے ہی قاضی نے مجرم کو انگریزی زبان میںgood to see you here – اور جاتے وقتgood bye and take care of you کہا- اس انصاف کے کون صدقے نہیں جائے گا-پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو-اور قاضی القضاء کا اقبال بلند ہو-ہم محب وطن پاکستانی کور کمانڈر لاہور سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور جنگ ستمبر کے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی روح سے معافی کے طلبگار ہیں-

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security