اسلام آباد پنجاب اور پختونخواہ کا نظم نسق فوج کے حوالے- دہشتگردی کا قلع قمع ضروری ہے-

پنجاب پختونخواہ اور اسلام آباد میں فوج طلب کر گئی ہے-پچھلے دو دنوں میں عمران خان اور اس کا گینگ ایکسپوز ہو گیا ہے-لاہور کے کور کمانڈر کی رہائشگاہ پر لوٹ مار توڑ پھوڑ اور آتشزدگی نے تحریک انصاف کےعزائم کے پول کھول دئے ہیں-سوال تو یہ بھی ہے کہ کور کمانڈر کا گھر جو ” جناح ہاؤس” ہے اور قائد اعظم کا خرید کردہ تھا بلوائیوں کا ہدف کیوں بنا- کراچی میں ایم ایم عالم کے جہاز کو ہی کیوں نذر آتش کیا گیا-پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو تباہ کر دیا گیا اور ملک کے طول و عرض میں سرکاری سول و ملڑی املاک اور تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا-ملک دشمنوں نے پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور جو کام دشمن خود نہیں کر سکتا تھا اس نے غداران وطن کے سامنے سے چند ٹکے پھینک کر کروا لیا-ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن-شاہ محمود قریشی ،علی زیدی ، اسد عمر ، فواد چوہدری ، یاسمین راشد ، حماد اظہر ، اعجاز چوہدری اور فیاض چوہان بلوائیوں کو اکساتے رہے اور ملکی دفاعی اداروں کے خلاف نعرے لگواتے رہے-بلوائی کوئی عام پبلک نہیں تھے بلکہ ٹرینڈ کرائے کے جوان دہشتگرد تھے -وزارت داخلہ اور ملڑی جو بھی کہے دہشت گرد بلوئیوں کو چھوٹ دے کر ملک کے شرپسند کو شہہ ملی ہے اور حکومت کے سیکورٹی اور دفاعی اداروں کی سبکی ہوئی ہے اور ان کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان بنا ہے-اللہ میرے ملک کو شرپسندوں سے محفوظ رکھے-

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security