عمران خان کو نا تو سیاست آتی ہے اور نہ ہی
معیشت کا اتہ پتہ ہے- یہ بس ادھر ادھر کی ہانکتا ہے-2014 سے یہ عوام کو تیل دے رہا ہے- اسے پریشانی ہے کہ ملک کی فوج مضبوط کیوں ہے اور تکلیف ہے کہ ملک ڈیفالٹ کیوں نہیں ہو رہا ہے-اس کے آگےپیچھے دائیں بائیں فواد چوہدی ، اسد عمر ، ایوب اختر اور حماد اظہر جیسے جو بلوگڑے ہیں نکمے ہیں اور ہمیشہ بے پر کی ہانکتے ہیں-اپنے پونے چار سالہ دور حکومت میں ان کی کارکردگی صفر ہے-عمران خان اپنےہر جلسے میں اپنے دور حکومت کے جو رٹے رٹائے معاشی اشارئیے بیان کرتا ہے سب غلط کہتا ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتا ہے-ہر وقت ملک کی تباہی کا شور مچا کر یہ محب وطن عوام کے دلوں پر نشتر چلاتا ہے- جس سے عوام الناس میں مایوسی پھیلتی ہے-شاید اسے معلوم نہیں ہے کہ مملکت خداداد پاکستان ابد تک سرسبز و شاداب رہنے کے لئے بنا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو گزد نہیں پہنچا سکتی ہے-رہتی دنیا تک رہے آباد- دیس ہمارا پاکستان

الطاف چودھری
22.12.2022

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

x  Powerful Protection for WordPress, from Shield Security
This Site Is Protected By
Shield Security