زندگی میں دھن دولت ہی سب کچھ نہیں ہے
اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ زندگی میں روپیہ
پیسہ دھن دولت ہی ایک خوشی کا راستہ ہے، تو تم غلط ہو- ایک صحت مند جسم، ایک پرسکون روح، ایک پاکیزہ دل، ایک وفا شعار شریک حیات ، آداب فرزندی سے آشنا تمہارے بچے، نیم شب میں تمہاری ماں کی دعائیں جیسی خدائی نعمتوں کے بغیر تمہاری زندگی بےمعنی ہے- دنیا کی تمام دولت تمہیں ان میں سے کچھ بھی خرید کر دینے سے قاصر اور بے بس ہے-بس اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہا کرو اور اس کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرتے رہا کرو-فلاح پاؤ گے-
الطاف چودھری
19.08.2022